مانچسٹر : انگلینڈ کے شہر مانچسٹر کے ایک نوجوان نے ہر ماہ نئے جوتوں پر پیسے خرچ کرنے سے بچنے کیلئے اپنے دونوں پاؤں پر پسندیدہ جوتے کا ٹیٹو بنوالیا۔ گنتھر کو دو گھنٹے جوتوں کا خاکہ بنانے میں لگے جبکہ تقریباً 8 گھنٹے کے دورانیہ میں انہوں نے دونوں پاؤں پر ٹیٹو بنائے۔