نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآٖپ) نے پیر کو ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 20 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جو کانگریس کے ساتھ اتحاد کے لیے بات چیت میں رکاوٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔90 رکنی ہریانہ اسمبلی کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہے۔ ریاست میں ووٹنگ 5 اکتوبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ پارٹی نے ہریانہ یونٹ کے نائب صدر انوراگ ڈھنڈا کو کلیات سے اور اندو شرما کو بھیوانی سے میدان میں اتارا ہے۔ وکاس نہرا کو مہام سے اور بجیندر ہڈا کو روہتک سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی ریاست میں ممکنہ اتحاد کے لیے کانگریس کے ساتھ بات چیت کر رہی تھی۔ تاہم اے اے پی کتنی سیٹوں پر مقابلہ کرے گی اس بارے میں بات چیت پر الجھن برقرار ہے۔. ذرائع کے مطابق اروند کجریوال کی قیادت والی پارٹی 10 نشستوں کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ کانگریس پانچ نشستوں کی پیشکش کر رہی ہے۔ اس سے قبل عآپ کے ہریانہ یونٹ کے سربراہ سشیل گپتا نے کہا تھا کہ اگر شام تک معاہدہ نہیں ہوا تو ان کی پارٹی تمام 90 نشستوں کے لیے امیدواروں کے نام جاری کرے گی۔
ہائی کورٹ نے لاپتہ نوجوانوں کے لیے سرچ آپریشن کی پیش رفت کی رپورٹ طلب کی۔