چنڈی گڑھ: غیر سرکاری تنظیم گرامین بھارت کے صدر اور ہریانہ کانگریس کے ترجمان وید پرکاش ودروہی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی۔ جننائک جنتا پارٹی حکومت نے ایک بار پھر انشورنس کمپنیوں سے سازباز کیا اور کسانوں کو معمولی معاوضہ دے کردھوکہ دیا ہے۔ ودروہی نے کہاکہ پہلے ہی اندیشہ تھا کہ حکومت انشورنس کمپنیوں سے ساز باز کرکے معاوضہ دینے میں کسانوں سے دھوکہ کریگی۔
پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کانگریس شریک ہوگی
نئی دہلی : کانگریس نے آج واضح کیا کہ پٹنہ میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پارٹی شرکت کرے گی ۔ سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے کہا کہ حالانکہ راہول گاندھی بیرون ملک ہیں لیکن کسی اور نمائندہ کو بھیجا جائیگا ۔