چندی گڑھ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انتخابی مہم کے آخری دن ہریانہ کے چیف منسٹر منوہرلال کھتر نہایت ہی مصروف شیڈول پر عمل کررہے تھے اور فی یوم اوسطاً 6 تا 7 جلسوں کو مخاطب کررہے تھے اور زیادہ تر مقررہ مقام پر وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہنچا کرتے تھے اور اکثر ان کا دوپہر کا کھانا ہیلی کاپٹر میں ہوا کرتا تھا۔ اور شام میں وہ ہیلی کاکپٹر کے بجائے سڑک کے ذریعہ اپنی انتخابی مہم جاری رکھتے تھے۔ کیوں کہ بی جے پی نے جیسا کہ ہریانہ اسمبلی کی 90 سیٹوں میں سے 75 نشستیں اسے جیتنی تھیں اس لئے اس مہم کا نام اس نے ’مشن 75‘ رکھا تھا۔