چنڈی گڑھ : بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سائنی نے آج چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا ۔ 13 وزراء نے بھی ان کے ساتھ حلف لیا۔گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء اور این ڈی اے حکومت والی ریاستوں کے چیف منسٹرس کی موجودگی میں پنچکولہ کے دسہرہ گراؤنڈ میں منعقدہ ایک تقریب میں چیف منسٹر سائنی اور ان کے 13 وزراء کو حلف دلایا۔مسٹر سائنی کے ساتھ وزیر کے طور پر حلف لینے والوں میں انیل وج، کرشن لال پوار، راؤ نربیر سنگھ، مہی پال ڈھنڈا، وپل گوئل، اروند کمار شرما، شیام سنگھ رانا، رنبیر گنگوا، کرشنا بیدی، شروتی چودھری، آرتی سنگھ، راجیش ناگر اور گورو گوتم شامل تھے ۔