ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے نماز سے متعلق دیا بڑا بیان- کہا طاقت دکھانے کے لئےکھلے میں نماز پڑھنا غلط

   

ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے اسمبلی میں کہا کہ کسی بھی برادری کے کے کسی بھی رکن کو عوامی مقام پر مذہبی عبادت نہیں کرنی چاہئے۔ ان کا یہ بیان گروگرام میں کھلے میں جمعہ کی نماز کو لے کر کچھ ہندو وادی تنظیموں کی مخالفت کے پس منظر میں آیا ہے۔ اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران نوح سے کانگریس رکن اسمبلی آفتاب احمد نے ہندو تنظیموں کے ذریعہ کئے جا رہے اعتراض کا معاملہ اٹھایا تھا۔اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹرنے کہا کہ سبھی مذاہب کے لوگ مقررہ مذہبی مقامات جیسے مندر، مسجد، گرودوارہ اور چرچ میں عبادت کرتے ہیں اور سبھی بڑے تہواروں اور پروگرام کے لئے کھلے میں اجازت دی جاتی ہے۔ آفتاب احمد کے ذریعہ اٹھائے گئے موضوعات پر منوہر لال کھٹر نے کہا، ’لیکن طاقت دکھانا، جس سے دوسرے طبقے کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، وہ مناسب نہیں ہیں…