ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شعبہ واری مختص کردہ اہداف کی تکمیل کریں

   

کریم نگر کلکٹر ششانک کی مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کو ہدایت

کریم نگر۔تلنگانہ کو ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شعبہ واری مختص کردہ اہداف کی تکمیل کرنے ضلع کلکٹر کریمنگرششانک کی ہدایت۔ ضلع کلکٹر کریم نگر نے پریس نوٹ کے ذریعہ محکمہ جات واری مختص کردہ اہداف کے متعلقہ جانکاری فراہم کی۔ محکمہ زراعت کے ذریعہ 2 لاکھ پودوں کی شجرکاری کو 14 اگسٹ تک مکمل کرنے، ضلع دیہی ترقی ادارے کو 31 لاکھ 70 ہزار 805 پودیلگانے کے ہدف کی تکمیل کی ہدایت پرتاحال ضلع دیہی ترقی ادارے کے ذریعہ 6 لاکھ 45 ہزار 258 پودے لگائے گئے بقیہ پودوں کی شجرکاری کی جاریہ ماہ 20 تاریخ وقفہ مقرر کیا گیا۔ محکمہ باغبانی کے ذریعہ 5 لاکھ پودوں کی شجرکاری پرتاحال 1 لاکھ 50 پودے لگوائے گئے ، محکمہ سریکلچر کے ذریعہ 50 ہزار پودوں کی شجرکاری کے نشانہ پر تاحال 41 ہزار 500 پودے لگوائے گئے بقیہ پودوں کی شجرکاری کو جاریہ ماہ کی 15 تاریخ تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ محکمہ جنگلات کیلئے مختص کردہ ہدف کے تحت 50 ہزار پودوں کی شجرکاری پر تاحال 20 ہزار 771 پودے لگوائے گئے بقیہ پودوں کو جاریہ ماہ کی 16 تاریخ تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اکسائیز محکمہ کیلئے مختص کردہ ہدف 1 لاکھ پودوں کی شجرکاری میں تاحال 6 ہزار 950 پودے لگوائے گئے بقیہ پودوں کو جارہ ماہ کی 18 تاریخ تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ محکمہ پولیس کے ذمہ 50 ہزار پودوں کی شجرکاری کے ہدف کو جاریہ ماہ کی 20 تاریخ تک مکملی کی ہدایت دی۔ محکمہ تعلیم کے سپرد 51 لاکھ پودوں کی شجرکاری پر تاحال 8 لاکھ 580 پودے لگائے گئے بقیہ پودوں کی شجرکاری کی تکمیل کیلئے جاریہ ماہ کی 21 تاریخ کا وقت دیا گیا۔ کریم نگر کارپوریشن کو 14 لاکھ 51 ہزار 499 پودوں کو لگوانے کے ہدف میں تاحال 5 ہزار 268 پودے لگائے گئے بقیہ پودوں کو لگانے کیلئے جاریہ ماہ کی 23 تاریخ تک کا وقفہ دیا گیا۔ حضور آباد میونسپلٹی کو 1 لاکھ 85 ہزار 297 پودوں کے ہدف پر تاحال 728 پودے لگائے گئے بقیہ پودوں کی شجرکاری کیلئے جاریہ ماہ کی 23 تاریخ کا وقفہ درکار ہے۔ جمی کنٹہ میونسپلٹی کو 92ہزار 649 پودوں کے ہدف پر تاحال 898 پودے لگائے گئے بقیہ پودوں کی شجرکاری کیلئے جاریہ ماہ کی 23 تاریخ کا وقفہ درکار ہے۔چپہ دنڈی مونسپلٹی کو 2لاکھ 5ہزار 886 پودوں کو لگوانے کے ہدف پر تاحال 1 ہزار 15 پودے لگائے گئے بقیہ پودوں کی شجرکاری کیلئے جاریہ ماہ کی 24 تاریخ کا وقفہ درکار ہے۔ کتہ پلی مونسپلٹی کو 12لاکھ 3ہزار 532 پودوں کو لگوانے کے ہدف پر تاحال 12ہزار 330 پودے لگائے گئے بقیہ پودوں کی شجرکاری کیلئے جاریہ ماہ کی 23تاریخ کا وقفہ درکار ہے۔ انڈومنٹ محکمہ کو 5 لاکھ پودوں کی شجرکاری کے ہدف پر تاحال 1 ہزار پودے لگوائے گئے بقیہ پودوں کو جاریہ ماہ کی 25 تاریخ تک لگانے کی ہدایت دی گئی۔ انڈسٹری کو 5 لاہزار پودے کی شجرکاری کے نشانہ پر تاحال 500 پودے لگوائے گئے بقیہ پودوں کوجاریہ ماہ کی 25 تاریخ تک مکملی کی ہدایت دی۔ محکمہ صحت کو 10 ہزار پودوں کی شجرکاری کے ہدف کی تکمیل کو جاریہ ماہ کی 27 تاریخ تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعہ 5000 پودوں کی شجرکاری کے نشانہ کو جاریہ ماہ کی 27 تاریخ تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ لگائے جارہے ہر پودے کی حفاظت و نگہبانی کیلئے پانی کی وافر مقدار میں دستیابی کے اقدامات کی ہدایت دی۔ سرکاری دفاتر ، مدارس ، کالجوں ، گرام پنچایت دفاتر ، سڑکوں کے دونوں جانب اراضیات کی نشاندہی کرتے ہوئے پودے لگوانے اور انکی نگہداشت کیلئے اقدامات کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ کے عہدیداران ، عوامی نمائندوں کے سپرد ہوگی۔