ہریتا ہارم کے چھٹے مرحلے کا 20 جون سے آغاز

   

حیدرآباد 6 جون ( آئی این این ) تلنگانہ میں ہریتا ہارم پروگرام کے چھٹے مرحلے کا 20 جون سے آغاز ہوگا ۔ وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے اس سلسلہ میں تمام اضلاع کے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔ وزیر موصوف نے حکام سے ضلع واری سطح پر کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات معلوم کیں ۔ کانفرنس میں نئے لگائے جانے والے پودوں اور سابقہ لگائے گئے پودوں کی تفصیل سے واقفیت حاصل کی ۔