حیدرآباد: سی پی آئی ماوسٹ پارٹی نے تلنگانہ اسٹیٹ کمیٹی سکریٹری و پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے رکن وائی نارائنا عرف ہری بھوشن اور اندراوتی ایریا کمیٹی کی رکن ایس سارکا عرف بھرت اکا کی موت کی تصدیق کی۔میڈیا کو بیان میں ماوسٹ کمیٹی نے کہاکہ دونوں کوویڈ متاثر تھے ۔ہری بھوشن کی جو دمہ و کھانسی کا شکار تھا 21جون کو موت ہوئی جبکہ بھرت اکا کی موت اگلے دن ہوئی۔ان کی آخری رسومات انجام دی گئیں ۔