سرپور ٹاون میں جلسہ ، مولانا عبدالرحمن حسن اور دیگر علماء کا خطاب
سرپور ٹاون/27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون کی جامع مسجد میں چہارشنبہ کے روز بعد نماز مغرب یاد امام حسین و شہدائے کربلا جلسہ مسلم یوتھ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عبدالرحمان حسن قادری حیدرآباد، مولانا حسن شرفی قادری حیدراباد, امام و خطیب سید عنایت علی صابری, محمد نور المصطفی شاہ قادری ان کے علاوہ مقامی علماء کرام نے شرکت کی۔جلسے کی نگرانی سید عنایت علی صابری نے انجام دی۔ جلسے کا آغاز تلاوت قران پاک سے عمل میں لایا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمان حسن و قادری حیدرآباد نے ہر ایک مومن کو محرم کے مہینے کے ساتھ ساتھ شہدائے کربلا و امام حسین کو ہمیشہ یاد کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے کا مشورہ دیا, کیونکہ کربلا کے میدان سے مسلمانوں کو نماز کا سبق ملتاہے ۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ صحابہ ؓتابعین تبع تابعین کے راستے کو اپناتے ہوئے حضور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کریں۔ انہوں نے نمازوں کو ہر حالت میں ادا کرنے کی مقامی نوجوانوں کو تاکید کی، خصوصی طور پر نوجوانوں کو پابندی سے نمازوں کی ادائیگی کرتے ہوئے مسجدوں کو روشن رکھنے کا مشورہ دیا، ہمیشہ کربلا کے میدان و قربانیوں کے ساتھ شہدائے کربلا اور یاد امام حسین کو اپنے دلوں میں رکھنے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا، اس موقع پر مقامی علمائے کرام کے علاوہ مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔