ہر خاتون کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کوشاں

   

شی ٹیمز کا قیام ایک پلیٹ فارم بنانے عمل میں آیا ۔ سواتی لکرا کا خطاب
حیدرآباد 24 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ کی اڈیشنل ڈی جی پی سواتی لکرا نے کہا کہ شی ٹیمز ایک پلیٹ فارم بنانے کے خیال سے ابھری ہے۔ جہاں وہ عوامی مقامات پر درپیش مسائل کا آزادانہ اظہار کرسکیں۔ بنجارہ ہلز میں ینگ فکی لیڈیز آرگنائزیشن کی (وائی فلو) کی 20 ویں سالگرہ کا اہتمام کیا گیا۔ وائی ایف ایل کے سابق چیرپرسن اور وائی ایف ایل کے ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے اپنے شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پر پہنچنے والی خواتین کے ساتھ گفتگو کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سواتی لکرا نے کہا کہ وہ ہر خاتون کو انصاف فراہم کرنے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتی کہ حالیہ دنوں میں خواتین میں ہمت کی کمی ہے اور اگرچہ شہروں میں حالات بہتر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن دیہی علاقوں میں اب بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ بائیولوجیکل کی سربراہ مہیمادتلا نے کہا کہ اگرچہ حالیہ دنوں میں اے آئی کا استعمال کیا گیا ہے لیکن انسانی ذہانت کو توثیق کے معاملے میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ماہر تعلیم انجم بابو خان کے علاوہ وائی لو چیرپرسن پلوی جین سونپادتھ فلم پروڈیوسر کے علاوہ دیگر خواتین نے خیالات کا اظہار کیا۔ش