ہر خاندان سالانہ 5000 روپے کا کھادی کا سامان خریدے :امیت شاہ

   

نئی دہلی، 2اکتوبر (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سودیشی کو فروغ دینے اور 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے ہر خاندان سے سالانہ 5000 روپے کی کھادی کی اشیاء خریدنے کی اپیل کی ہے ۔ مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر جمعرات کو یہاں کھادی گرام ادیوگ بھون میں کھادی مہوتسو 2025 کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے تحریک آزادی میں بہت سے نظریات کا انتخاب کیا جو ہندوستان کے مستقبل کو ترتیب دینے میں اہم ثابت ہوئے ۔