ہز اکسلینسی آغا حامد احمدی حیدرآباد میں ایران کے نئے قونصل جنرل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 17۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کے حیدرآباد میں نئے قونصل جنرل کے طور پر ہز اکسلینسی ، آغا حامد احمدی نے جائزہ حاصل کرلیا۔ ریجنل ڈائرکٹر نور مائیکرو فلم انٹرنیشنل سنٹر نئی دہلی علی اکبر نیرومند نے ان کا استقبال کیا اور حیدرآباد میں ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ دونوں نے ہندوستان بالخصوص تلنگانہ اور ایران کے درمیان مختلف شعبہ جات میں بہتر تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ ٹریڈ ، کامرس ، معیشت ، کلکچرل اور تعلیم جیسے شعبہ جات میں ایران اور تلنگانہ کے درمیان بہتر باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا ۔ علی اکبر نیرومند نے ایرانی قونصلیٹ میں اپنی 35 سالہ طویل خدمات کے تجربات بیان کئے ۔ آغا حامد احمدی نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ اور ایران کے سفارتی اور تجارتی روابط مستحکم ہوں گے ۔ انہوں نے قونصلیٹ کی تقاریب میں حیدرآباد میں مقیم ایرانی برداری کو شرکت کی دعوت دی ۔1