ہفتہ کو اولا ، اوبیر اور ریاپیڈو ورکرس کا آل انڈیا بریک ڈاؤن

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ایپ پر مبنی ڈرائیورس فورم (TADF) نے منگل کو کہا کہ اولا ، اوبیر ، ریپیڈو کے ٹرانسپورٹ ورکرس دیگر کے علاوہ ملک بھر میں 7 فروری کو ’ آل انڈیا بریک ڈاؤن ‘ کا اعلان کیا ۔ ٹی اے ڈی ایف نے کہا کہ موٹر وہیکل ایگریگٹیر گائیڈ لائنس 2025 کے نوٹیفیکیشن کے باوجود ایگریگٹیر کمپنیاں من مانی طور پر کرایوں کا تعین کرتی رہتی ہیں جو ڈرائیوروں کو آمدنی میں عدم تحفظ ، قرض اور کام کے غیر مستحکم حالات میں ڈھکیل دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو اضافے میں ہیرا پھیری اور موثر ریگولیٹری نگرانی کی کمی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں ، گاڑیوں کی دیکھ بھال کے اخراجات انشورنس اور آپریشنل خطرات کا بوجھ مکمل طور پر ڈرائیوروں پر ڈالا جارہا ہے ۔ جس سے روزی روٹی نا ممکن ہورہی ہے ۔ یونین نے کم از کم بنیادی کرایوں کی فوری اطلاع اور کمرشیل ایپ پر مبنی سواریوں کے لیے نجی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔ گگ اور پلیٹ فارم کے کارکنوں نے گزشتہ سال کرسمس اور 31 دسمبر کو ہڑتال کیا تھا ۔۔ ش