ہفتہ 10 دن میں گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں 50 روپئے تک اضافہ متوقع

   

روس اور یوکرین جنگ کا اثر 5 ریاستوں کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد قیمتوں پر اثر
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ہفتہ 10 دن کے دوران گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں فی سیلنڈر 50 روپئے تک اضافہ ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ منگل کو کمرشیل گیس سیلنڈر کی قیمت میں آئیل کمپنیوں کی جانب سے اچانک فی سیلنڈر کی قیمت پر 105 روپئے اور 5 کیلو کمرشیل سیلنڈر کی قیمت میں 27 روپئے کا اضافہ کردیا تاہم گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ گذشتہ چار ماہ کے پکوان گیس 14.2 کیلو گیس سیلنڈر میں اضافہ نہیں ہوا ۔ اترپردیش کے بشمول 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد قیمتوں میں اضافہ کا قوی امکان ہے ۔ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا دنیا میں ایندھن کی پیداواری پر اثر پڑا ہے ۔ ملک میں بلاک ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ انتخابی مرحلے کے اختتام کے بعد پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی مرکزی حکومت کی جانب سے آئیل کمپنیوں کو اجازت دے دینے کی اطلاعات ہیں ۔ حیدرآباد میں گھریلو پکوان گیس 14.2 کیلو فی سیلنڈر قیمت 952 روپئے ہے جب کہ عادل آباد میں 976.50 روپئے 6 اکٹوبر 2021 سے گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ تازہ صورتحال کے پیش نظر ڈومیسٹک گیس کی قیمتوں میں 50 روپئے تک اضافہ ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ کمرشیل گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد حیدرآباد میں 19 کیلو کمرشیل گیس فی سیلنڈر کی قیمت 2086 روپئے سے بڑھ کر 2191 روپئے تک پہونچ گئی ہے ۔۔ ن