حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) انڈین آئیل کارپوریشن (آئی او سی) نے مارکٹ میں ہلکا پھلکا گیس سلنڈرس متعارف کرایا ہے۔ یہ سلنڈرس بلٹ پروف ہونے کے ساتھ فائبر سے بنے ہیں جو 5 اور 10 کیلو کی گنجائش میں دستیاب ہیں۔ انڈین آئیل کارپوریشن کی ترجمان رادھیکا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سلنڈر دھاتی سلینڈرس سے ہلکے اور زیادہ آرادم ہیں اور ان سے داغ دھبے پھیلنے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہلکے ہونے کی وجہ سے ایک سے دوسرے مقام کو آسانی سے منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی سلنڈرس بلاسٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ یہ بلٹ پروف ہے۔ مارکٹ میں 10 کیلو سلنڈر کی قیمت 659.50 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ N