ممبئی : ممبئی میں آج این سی پی (اجیت پوار) کے صدر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مہاراشٹرا کی مہایوتی حکومت کی جانب سے اقلیتوں اور بطور خاص مسلمانوں کیلئے کیے گئے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت نے مہاراشٹرا میں اقلیتوں کے کیلئے بڑے پیمانے پر کام کیا ہے ۔ انھوں نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ ہمارا یہ دعوی کوئی ہوائی بات نہیں ہے بلکہ ہم جو بات کہہ رہے ہیں اس کا ثبوت کاغدوں پر موجود ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے صدر اجیت پوار قومی ورکنگ صدر پرفل پٹیل اور ریاستی صدر سنیل تٹکرے کے ساتھ آج ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اور یہ دعوی کیا کہ ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اقلیتوں کیلئے سب سے زیادہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ جو کھلے طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ممبئی میں پریس کانفرنس میں اجیت پوار نے کہا کہا انکی ہمنوا سیاسی پارٹیوں کے انکے تعلقات سب ٹھیک ہے ، اور مہاراشٹرا کابینہ کی میٹنگ کے بارے میں تنازعہ کی قیاس آرائیاں بے بنیاد،ہے واضح رہیکہ خبروں کے مطابق آج ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے دوران اجیت پوار کا اور وزیراعلی شندیے کا محکمہ مالیات کے فنڑ کی منظوری کو لیکر کسی بات پر تنازعہ ہوگیا تھا جسکے بعد اجیت پوار کابینہ کی میٹنگ کے اختتام سے قبل ہی نکل گئے تھے اس پریس کانفرنس میں اداکار سیاجی شندے نے این سی پی (اجیت پوار) کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے ، پرفل پٹیل اور چھگن بھجبل کی موجودگی میں عوامی طور پر این سی پی (اجیت پوار) پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔