ہماچل پردیش میں 3.4 شدت کا زلزلہ

   

شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع کنور کے ساتھ ساتھ ہند تبت بین الاقوامی سرحد کے گاووں میں کل رات 3.40 شدت کا زلزلہ آیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی۔ موسمیاتی مرکز شملہ کے مطابق رات 10:02 کے قریب تین سے چار جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کا مرکز 5 کلومیٹر کی گہرائی پر کنور کا ناکو تھا۔ ناکو کے علاوہ چین کی سرحد کے ساتھ واقع چانگو، سمدو، پوہ، کھاب، ریکانگ پیو میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ چند سیکنڈ تک جاری رہنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو گھروں سے باہر آنے پر مجبور کردیا۔ جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔