شملہ۔22اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے سے ہماچل پردیش کا علاقہ چمبا جمعرات کے دن دہل کر رہ گیا ۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیںملی ۔ زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر 4.5 درج کی گئی ۔ یہ جھٹکا 4:51 بجے رات کو محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبدہ چمبا کے شمال مشرق میں پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ ہماچل پردیش کے بیشتر علاقے بشمول چمبا زلزلہ کے اعتبار سے مخدوش علاقہ’’آتشی حلقہ ‘‘ میں واقع ہیں ۔اس علاقہ میں وقفہ وقفہ سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاتے رہے ہیں چنانچہ زلزلے کا جھٹکا محسوس ہونا مقامی عوام کیلئے کوئی تشویشناک بات نہیں ہے۔