نئی دہلی، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش حکومت نے ریاست کے برفانی قبائلی ضلع لاہول اسپیتی کو چھوڑ کر باقی تمام 11 اضلاع میں مقامی نسل کی گائے کے تحفظ اور فروغ دینے کے مقصد سے ‘کا ؤ سینکچری ’ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ریاست کے مویشی اور ماہی گیری کے وزیر ویرندر کنور نے یہاں ‘یواین آئی’ کو بتایا کہ ابتدائی مرحلہ میں قدرتی ماحول میں گھاس چرنے اور میڈیکل خصوصیات کی حامل‘کاؤ سینکچری’ بنایا جا رہا ہے اور ابھی کوٹلہ بڑوگ، ضلع سولن میں ہانڈا کنڈی، ہمیر پور ضلع میں کھیڑی، اونا ضلع میں تھانہ کلاں خاص، کانگڑا ضلع میں اندورہ۔ڈمٹال، کودن۔پالم پور، کنجیہن جے سنگھ پور، لُتھان جو الا مکھی اور بلاسپور ضلع میں بروٹا۔ڈبوال، دھار ۔ ٹٹوہ میں کا سینکچری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔