یلڈانگا (مغربی بنگال)۔21 ڈسمبر (ایجنسیز) ٹی ایم سی سے نکالے گئے بھرت پور کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر 22 دسمبر کو عوامی ریالی میں اپنی نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ ہمایوں کبیر نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد 2026 کا الیکشن لڑنا ہے۔ہمایوں کبیر نے خبردار کیا کہ وہ 22 دسمبر کو ترنمول کانگریس کی تمام ‘غلط پالیسیوں کا پردہ فاش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میرا حکمراں جماعت کیلئے صرف ایک پیغام ہے جس طرح انہوں نے یکطرفہ طور پر ایک ہی شخص کو تین بار چیف منسٹر بنایا جس طرح وہ دھوکہ ، جبر، بدعنوانی اور نوکری بیچنے میں مصروف ہیں،ان سب کا جواب ترنمول کانگریس کو 22 دسمبر کو ریالی کے اسٹیج سے دیا جائے گا۔
