نیروبی : برونڈی دوسرا ایسا افریقی ملک بن گیا ہے جس نے واضح طور پر یہ کہہ دیا ہیکہ اسے فی الحال کوویڈ۔ ویکسین کی قطعی ضرورت نہیں ہے حالانکہ اس ملک کو غریب ملک تصور کرتے ہوئے دیگر ممالک سے کووڈ ویکسین کی خوراکیں یہاں پہنچ رہی ہیں جبکہ پچھلے دنوں یہاں کووڈ کے کچھ معاملات سامنے آئے تھے۔ اس موقع پر اس مشرقی افریقی ملک کے وزیرصحت تھڈی ڈی کومانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اور ہم احتیاطی تدابیر پر زائد توجہ دے رہے ہیں۔ اب جبکہ 95 فیصد مریض صحتیاب ہورہے ہیں تو اس تناظر میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ہمیں کوویڈ ویکسین کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔