ہم بمباری سے خوفزدہ نہیں ہیں، پونچھ کا شہری

   

سرینگر۔ 11 مئی (ایجنسیز) ہندوستان اور پاکستان جنگ کے درمیان بالخصوص جموں کشمیر کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے انتہائی ہمت اور حوصلہ کا مظاہرہ کیا۔ پونچھ کے ایک شہری نے جس کا گھر پاکستان کے حملہ میں بری طرح سے متاثر ہوا تھا کہا کہ ہم پر بمباری کی جاسکتی ہے لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہے۔ ہم پونچھ نہیں چھوڑیں گے اور کہیں دوسرے مقام پر نہیں جائیں گے۔ ہم شانہ بشانہ فوج اور انتظامیہ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔