نئی دہلی: امریکی صدر اپنے ہندوستان کے پہلے دورہ کو لے کر کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے پیر کی صبح اپنی آمد سے ٹوئٹر پر ہندی میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان آنے کے لئے بے چین ہیں۔ ہم راستہ میں ہی ہیں، کچھ ہی گھنٹوں میں ہم سب سے ملاقات کریں گے۔“ دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی بھی امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ خاتون اول میلانیاٹرمپ کا استقبال کرنے کے لئے پر جوش ہیں۔
امریکہ سے آرہے یہ مہمان گجرات کے احمد آباد کے سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشن ایئر پورٹ میں اتریں گے۔ وہاں ایک پروگرام سے خطاب کریں گے۔ ٹرمپ سابر متی آشرم کا دورہ بھی کریں گے۔ وہ اپنے دورہ میں تاج محل کا نظارہ بھی کریں گے۔