کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کرنے اور حزب اختلاف کے رہنماؤں، میڈیا افراد اور دیگر بڑی شخصیات کے فون ہیک کرنے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس فون ہیکنگ کے ذریعہ ہندوستان میں 300 سے زیادہ افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پیرس میں مقیم تنظیمیں فوربیڈن اسٹوریز اور ایمنیسٹری انٹرنیشنل سمیت متعدد مشہور تنظیموں نے مشترکہ طور پر اس کی تحقیقات کی ہیں ، جس میں ہندوستانیوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ AIMIM کے سربراہ اسد الدین اویسی سمیت اپوزیشن کے بہت سے رہنماؤں نے حکومت سے اس بارے میں سوالات پوچھے ہیں۔