تہران،30 اگست (یو این آئی) ایرانی صدر نے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اسرائیل اور امریکہ ایران کو تباہ اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اسرائیل اور امریکہ ایران کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، کہ اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ایران بھر پور جواب دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے امریکہ اور ایران دونوں ممالک ایران کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں لیکن کوئی بھی ایرانی شہری یہ نہیں چاہے گا کہ ایران تقسیم ہو۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں برطانیہ، جرمنی اورفر انس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران عالمی جوہری ایجنسی کو رسائی اور یورینیم افزودگی پر خدشات دور کرے ۔ تینوں ممالک نے مطالبہ کیا کہ ایران امریکہ کے ساتھ دوبارہ جوہری مذاکرات میں شریک ہو، انہو ں نے ایران کو 3 شرائط پوری کرنے پر پابندیوں میں تاخیرکی پیشکش بھی کی۔
آئی ایس کے سب سے سینئر رکن کو ہلاک کرنے اسرائیلی فوج کا دعویٰ
یروشلم۔ 30 اگست (یو این آئی) اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے گزشتہ ہفتے غزہ کی پٹی میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے ایک سینئر رکن کو ہلاک کر دیا۔آئی ڈی ایف نے اس شخص کی شناخت محمد عبدالعزیز ابو زبیدہ کے نام سے کی ہے ، جو غزہ پٹی میں آئی ایس کے فلسطینی ضلع کے سربراہ کے طور پر کام کرتا تھا، جو کہ اس علاقے میں گروپ کے اندر سب سے سینئر عہدہ تھا۔آئی ڈی ایف کے بیان کے مطابق ابو زبیدہ کو انٹیلی جنس گائیڈڈ فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ مبینہ طور پر وہ مغربی کنارے ، غزہ اور مصر کے جزیرہ نما سینائی میں پالیسی ترتیب دینے ، آپریشنز کی منصوبہ بندی کرنے اور آئی ایس کی سرگرمیوں کی نگرانی کا ذمہ دار تھا۔