ہم جے این یو کے طلباء کی حمایت کرتے ہیں، ضرورت پڑھنے پر ہم بھی احتجاج کریں گے:رام گوپال یادو

,

   

دہلی میں جے این یو کے طلباء پر ہو رہا ظلم ساری دنیا دیکھ رہی ہے، فیس کے بڑھنے کو لے کر وہاں کے طلباء نے پر امن احتجاج کیا ہے اور مسلسل کئی دنوں سے کرتے آ رہے ہیں۔ پولیس نے بھی ظالمانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے طلباء پر لاٹھی چارج کیا۔ 

ادھر سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے طلباء کی حمایت کی اور فیس کے بڑھانے پر انتظامیہ پر سخت تنقید کی، انہوں ہے کہا” ہم طلباء کے مانگو کی حمایت کرتے ہوئے پولیس کی لاٹھی چارج کی سخت مذمت کرتے ہیں، اور اگر ضرورت پڑی ہم خود احتجاج پر اتر ائیں گے۔ 

پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جے این یو ایک باوقار عالمی یونیورسٹی ہے، اور وہاں کی فیس اتنی بڑھا دی گئی ہے کہ طلباء مشکلات میں پڑ گئے ہیںہیں۔ 

مزید کہا کہ جے این یو ایک ایسی یونیورسٹی ہے جہاں پر غریب طلباء بھی زیر تعلیم ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر خارجہ جے ایس شنکر جیسے لوگ بھی یہی سے پڑھ کر اس مقام پر پہونچ گئے ہیں مگر انہیں اسی یونیورسٹی کے طلباء کی کوئی فکر نہیں ہے،۔ 

اس مسئلہ کو راجیہ سبھا لوک سبھا دونوں جگہ اٹھایا گیا ہے، اور راجیہ سبھا میں بحث بھی ہوئی اور ہنگامہ بھی ہوا ہے، مگر حکومت دھیان نہیں دے رہی ہے۔ 

(سیاست نیوز)