سری نگر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان اور رکن پارلیمان سید ظفرالاسلام نے کہا ہے کہ بی جے پی کشمیر کی سرزمین کو جنت اور کشمیر کے ہر فرد کو مضبوط بنانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح بی جے پی جموں و کشمیر میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے اور لوگوں کے دکھ درد کو سمجھ رہی ہے مجھے لگتا ہے کہ پورے خطے میں اب کی بار بی جے پی کا پرچم لہرائے گا۔موصوف ترجمان نے ان باتوں کا اظہار شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں منعقدہ پارٹی تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا: ‘جس طرح جموں و کشمیر میں بی جے پی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ، جس طرح بی جے پی یہاں ترقی کے عمل کو آگے لے جا رہی ہے اور لوگوں کے دکھ درد کو سمجھ رہی ہے مجھے لگتا ہے کہ اب کی بار پورے خطے میں بی جے پی کا پرچم لہرائے گا’۔ظفرالاسلام نے کہا کہ ہم کشمیر کی سرزمین کو جنت بنانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم کشمیر کی سرزمین کو جنت بنانا چاہتے ہیں، یہاں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔