حیدرآباد(تلنگانہ): وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے آج پرگتی بھون میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا ریاستوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے 20 لاکھ کروڑ روپے کے پیکج سے ہم خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نقد رقم عوام کے ہاتھوں رہیں لیکن مرکزی حکومت ایف آر بی ایم کے تحت شرائط کی پابندی کے ساتھ لون دے رہی ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے پیکج کورونا وائرس سے لڑنے کے درست نہیں ہے اور اس کو پیکج کا نام بھی نہیں دیا جاسکتا۔ میں اس سے بہت افسردہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل پر دو یا تین دن کے اندر میں کسانوں سے روبرو گفتگو کرنے والا ہوں۔ اس موقع پر کھیتی باڑی و زراعت کے مختلف مسائل پر گفتگو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی مقامات، مذہبی اجتماعات پر پابندی رہے گی۔ تعلیمی ادارے، فنکشن ہالس،اسٹیڈیمس، پارکس، تھیٹر، سنیما گھر، جم اور سوئمنگ پولس بند رہیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ضعیف حضرات اور بچے گھروں سے بالکل باہر نہ آئیں