نئی دہلی ۔ 28 جون (ایجنسیز) پاکستان کو آنکھیں دکھانے والے ہندوستان نے چین سے سرحدی تنازعہ مستقل طور پر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب سے گفتگو میں ہندوستانی وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان ، چین تنازعہ کو مستقل روابط اور کشیدگی میں کمی کے منظم روڈ میپ کے ذریعہ حل کیا جانا چاہیے۔ وزیر دفاع نے ملاقات میں سرحدی حد بندی کے معاملہ پر قائم شدہ میکینزم کو دوبارہ فعال بنانے اور باہمی مفادات کے حصول کیلئے اچھے ہمسائیگی تعلقات کی فضا قائم کرنے پر بھی زور دیا۔