ہندوستانیوں کےلیے بڑی خبر! برازیل نے دیا ہندوستان کو اہم تحفہ- دیکھیں رپورٹ

,

   

دنیا کے پانچویں سب سے بڑے ملک برازیل نے ہندوستان اور ہندوستانیوں کو ایک بہت بہت بڑا تحفہ دیا ہے، برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے کہا ہے کہ ہندستان کے لوگوں کو برازیل آنے کیلئے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے ہندوستان کے علاوہ چین کو بھی ساؤتھ امریکہ کے سب سے بڑی ملک میں آنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ بتادیں کہ برازیل ساؤتھ امریکہ اور لیٹن امریکہ کا سب سے بڑا ملک ہے۔ بتادیں کہ جیر بولسونارو اسی سال اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوں نے ملک میں کاروبار بڑھانے کیلئے کئی ممالک کو ویزا میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ برازیل کا ویزا تیار ہونے میں ابھی تک 10 سے 15 دن کا وقت لگتا تھا۔ مگر کام کا ویزا 7 سے 10 دن میں بنتا تھا۔ کچھ دن پہلے ہی برازیل نے امریکہ ، کناڈا، جاپان اور آسٹریلیا کے سیاحوں اور کاروباریوں کو ویزا میں چھوٹ دی تھی۔ حالانکہ ان ممالک میں برازیل سے آنے والے سیاحوں کو ایسی چھوٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ برازیل کے صدر جیر بولسونارو کو اکثر سخت فیصلے لینے کیلئے جانا جاتا ہے۔ کرپشن سے نجات دلانے کو وعدوں کی وجہ سے انہیں جیت ملی ہے۔ اس مرتبہ کے انتخابات میں انہوں نے کافی فرق سے جیت درج کرائی ہے ۔ حالانکہ صدر جیر بولسوناروکو نسل پرست، ہم جنس پرستی مخالف اور خواتین مخالف تبصروں کیلئے جانا جاتا تھا۔