نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور اگر ضرورت پڑنے پر وہ اپنے سمندری بحری جہاز اور ہوائی جہاز کو کارروائی کیلئے فوری طورپر تعینات کرسکتی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے یہاں بحریہ کے اعلی کمانڈروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران، بحریہ نے اپنے وطن کے باشندوں کو گھر پہنچانے کے لئے سب سے بڑی مہم ‘آپریشن سمندر سیو’ چلا کر قوم کے مفادات کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا۔ بحریہ نے کورونا چیلنج اور بحران کی منفی صورتحال کے باوجود پڑوسیممالک سے 4000 افراد کو اپنے وطن واپس لایا۔