ہندوستانی تیز گیند باز محمد شامی کو عدالت سے ملی راحت فی الحال نہیں ہوگی گرفتاری

,

   

مغربی بنگال کے علی پو کورٹ نے محمد شامی کے خلاف داخل گرفتاری کے وارنٹ پر عارضی روک لگادی ہے، اس عدالت کے فیصلے سے محمد شامی کو تو راحت مل گئی ہے مگر انکی اہلیہ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

در اصل انکی بیوی حسین جہاں نے اپنے شوہر پر جنسی استحصال اور جہیز کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے، اور اس معاملہ میں ائندہ سماعت 2 نومبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ انکی بیوی کی یہ حرکت پہلی مرتبہ نہیں ہے بلکہ یہ وقفہ وقفہ سے اپنے شوہر پر جھوٹے الزامات عائد کرتی رہتی ہے، اور انہیں پھنسانے کی کوشش کرتی ہے۔