جدہ : حج 2022 ء کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ عازمین کی تعداد کو گھٹادیا گیا ہے۔ ہندوستانی عازمین کو فی کس 3.5 لاکھ روپئے کا خرچ آسکتا ہے۔ صدرنشین سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا اے پی عبداللہ کٹی نے یہ بیان دیا اور بتایا کہ حرمین شریفین میں سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے تیاریاں زوروں پر ہیں۔ کیرالا کے سابق ایم پی اور بی جے پی کے قومی نائب صدر عبداللہ کٹی عمرہ کے سلسلہ میں گزشتہ دنوں سعودی عرب میں تھے۔ اُنھوں نے حج کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ اِس مرتبہ ایئر انڈیا کی فلائٹس نہیں ہوں گی۔ 79,362 عازمین میں سے 56,301 حج کمیٹی کے ذریعہ سعودی عرب روانہ ہوں گے اور بقیہ عازمین پرائیوٹ آپریٹرس کے ذریعہ جدہ پہونچیں گے۔ 1,850 خاتون عازمین محرم کے بغیر حج کے لئے پہونچنے والی ہیں۔ مودی حکومت نے محرم کی شرط کو ختم کیا ہے۔