کپواڑہ ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے توثیق کی ہے کہ ایل او سی کے متصل دھودینل اور شاہ کوٹ سیکٹرس میں ہندوستانی فوج نے فائرنگ کی ہے ۔ پاکستانی فوج کا الزام ہے کہ ہندوستانی فوج نے 2020 ء میں اب تک 708 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ہندوستانی فوج کی اس کارروائی میں دو شہری ہلاک اور دیگر 42 زخمی ہوئے ہیں ۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور آرٹیلری و مارٹر حملے کئے ۔ ہندوستانی اٹلیجنس کے مطابق ہندوستانی فوج کی کارروائی سے پاکستانی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے ۔ انٹلیجنس رپورٹ کے مطابق کرن سیکٹر میں ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جس میں 15 پاکستانی سپاہی اور 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کو دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے سواء کوئی دوسرا کام نہیں ہے ۔ اس علاقہ میں تقریباً 160 دہشت گرد ٹھکانے پائے جاتے ہیں ۔ ان میں لشکر طیبہ ، جیش محمد اور حزب المجاہدین کے ٹھکانے شامل ہیں ۔ ان تنظیموں کے ارکان کشمیر میں دراندازی کیلئے موقع کی تلاش میں ہے ۔ سینئر انٹلیجنس عہدیدار نے بتایا کہ ایل او سی پر اس وقت صورتحال نازک ہے ۔