ہندوستانی ٹیکس و کسٹمس قوانین سے دہشت زدہ نہ کیا جائے

   

رافیل انجن بنانے والی کمپنی ہند میں 150ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہاں:سی ای او

پیرس۔9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانسیسی رافیل لڑاکا طیاروں کا انجن بنانے والی کمپنی کے سی ای او نے ہندوستان میں 150 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے اپنی کمپنی کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنھ سے کہا کہ ہندوستان کو چاہیئے کہ وہ پُرکشش تجارتی ماحول فراہم کرے اور اپنے ٹیکس و کسٹمس قوانین پر ’’ ہمیں دہشت زدہ نہ کیا جائے ‘‘ فرانسیسی ہمہ قومی کمپنی سفران نے جو رافیل طیاروں کے ایم 88انجن بنائی ہے، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو وہاں ان کے دورہ کے موقع پر تمام تفصیلات سے واقف کروایا ۔ سفران ایر کرافٹ انجنس کے سی ای او آلیور آند ریز نے ہندوستان میں تربیت و دیکھ بھال کیلئے تنصیبات کے قیام پر 150 ملین امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری کرنے اپنی کمپنی کے منصوبہ کا انکشاف کیا ۔آندریز نے کہا کہ ’’ ہوا بازی کے شعبہ میں ہندوستان اب دنیا کا تیسرا بڑا مارکٹ بن رہا ہے اور ہم گاہکوں کی خدمت کیلئے ہندوستان میں تربیت و درستگی کی ایک طاقتور بنیاد رکھنا چاہتے ہیں ۔ آندریز نے مزید کہا کہ ’’ لیکن ہمیں یہ یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ ہندوستانی ٹیکس و کسٹمس قوانین نظام کے ذریعہ ہمیں دہشت زدہ نہ کیا جائے ‘‘ ۔