ہندوستان ، ورلڈ کپ کیلئے سب سے پسندیدہ ٹیم: اظہرالدین

   

حیدرآباد۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے کہا ہے کہ 30 مئی کو انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم خطاب کے حصول کیلئے سب سے پسندیدہ ٹیم میں شامل ہے۔ ہندوستان کی 99 ٹسٹ اور 334 ونڈے مقابلوں میں نمائندگی کرنے کے علاوہ طویل ترین کرکٹ میں 6,215 اور ونڈے میں 9,378 رنز اسکور کرنے والے اظہرالدین نے کہا کہ ہندوستان ایک متوازن اور بہترین ٹیم ہے جس میں دنیا کے نمبر ایک بولر جسپریت بمراہ کے علاوہ فاسٹ بولر محمد سمیع ، بھونیشور کمار اور ہاردک پانڈیا موجود ہیں ۔ ہندوستان کے علاوہ دوسرے مقام پر انگلینڈ اور تیسرے مقام پر آسٹریلیا کو خطاب کی دعویدار ٹیم قرار دیا۔