نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جائے گی ۔ دہلی کی جامع مسجد اور ملک کے کئی ریاستوں کی بڑی عیدگاہوں اور مساجد میں نمازیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں۔ عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریداری عروج پر ہے۔ بتایا گیا ہیکہ بعض ریاستوں میں سیلاب اور شدید مانسون کی بارش کے باعث بکروں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔