فائنل میں میزبان سری لنکا کو بدترین شکست‘ساری ٹیم محض50رنز پر اوٹ
کولمبو : فاسٹ بولر محمد سراج کی تباہ کن طوفانی بولنگ کی بدولت ہندوستان نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو ایشیا کپ ون ڈے فائنل میں یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں ٹیم انڈیا نے سری لنکا کی جانب سے جیت کیلئے دئے گئے صرف 51 رنز کے نشانہ کو بآسانی 6.1 اوورز میں حاصل کیا اور 10 وکٹوں سے میچ جیت کر چیمپئن بن گیا۔ ہندوستان کیلئے شبمن گل 27 اور ایشان کشن 23 رنز پر ناٹ اوٹ رہے ۔ فائنل میں سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا ۔ سری لنکا کی بیٹنگ میچ کا آغاز ہوتے ہی لائن لڑکھڑاگئی۔سری لنکا کے ابتدائی 6 بلے باز صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ پوری ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ فاسٹ بولر محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرکے 21 رنزدے کر 6 وکٹیں حاصل کئے جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑیوں کو أؤٹ کیا۔ ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی۔شاندار بولنگ کیلئے محمد سراج کو مین آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا جنہوں نے پانچ گیندوں میں چار وکٹ حاصل کئے اور پہلے بولر بھی بن گئے۔ جبکہ مجموعی طور پر بہتر کارکردگی کیلئے کلدیپ یادو کو مین آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا ۔حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد سراج اجنتھا مینڈس کے بعد ونڈے میں ونڈے ایشیا کپ کے فائنل میں وکٹوں کا چھکا لگانے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں ۔سری لنکا کا ہندوستان کے خلاف ونڈے میں اب تک کا یہ سب سے کم اسکور ہے۔