ہندوستان بائیں ہاتھ کے بیٹرس کو شامل کرے:شاستری

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے مشورہ دیا ہے کہ ہندوستان اپنی بیٹنگ صفوں میں مختلف قسم کے اضافے کے لیے آئندہ ایشیا کپ اور ونڈے ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹاپ سات بیٹنگ مقامات میں بائیں ہاتھ کے تین کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غورکرے۔ اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے، شاستری نے ایشان کشن کو بطور وکٹ کیپر تجویزکیا، جو کافی عرصے سے ہندوستانی ونڈے ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انتظامیہ نوجوانوں کو تلک ورما یا یشسوی جیسوال کو بھی شامل کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ تین اور مقامات ہیں جہاں میرے خیال میں بائیں ہاتھ کے دوکھلاڑیوں کو شامل کیا جانا ہوگا، ان ٹاپ فور کے علاوہ جن کا آپ نے ذکر کیا ہے۔ اب یہ وہ جگہ ہے جہاں سلیکٹرز کا کردار آتا ہے کیونکہ وہ دیکھ رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ کون سا کھلاڑی ہے جو فارم میں ہے۔ اگر تلک ورما فام میں ہیں تو انکا انتخاب کریں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ جیسوال فام میں ہے تو اسے اندر لے آئیں۔
آئر لینڈ سیریز ،سنجو کے لئے آخری موقع
ڈبلن۔ باصلاحیت سنجو سیمسن کے ساتھ قومی سلیکشن کمیٹی کا صبر جلد ہی ختم ہو سکتا ہے کیونکہ آئرلینڈ ٹی20 سیریز کے 15 رکنی اسکواڈ میں جیتیش شرما کی موجودگی راجستھان رائلزکے کپتان کی جگہ کو خطرے میں ڈال دیتی ہے۔ سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں کپتان جسپریت بمراہ کو چھوڑ کر جو اس ایونٹ کو ونڈے ورلڈ کپ کے لیے فٹنس ٹسٹ کے طور پر دیکھ رہے ہیں، زیادہ تر ایشین گیمز میں شامل کھلاڑی ہیں اور اس کے نتیجے میں قدرے مشکل صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف پانچ میچوںکی ٹی 20 سیریز میں بیٹنگ کے تین میچوں میں 12، 7 اور 13 کے اسکور کے ساتھ، سیمسن نے خود ہی مصیبت کو دعوت دی ہے اوراگر جیتیش دستانے پہن کر نامزد فنشرکے طور پر کھیلتے ہیں تو حیران نہیں ہونا چاہیے کہ سنجو کے لئے ہندوستانی جرسی کا سفر ختم ہوجائے گا ۔