ہندوستان سے ملیریادوا کی پہلی کھیپ امریکہ پہونچ گئی

   

واشنگٹن ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان سے انسداد ملیریا کی دوا
hydroxychloroquine
کی پہلی کھیپ امریکہ پہونچ چکی ہے ۔ ہندوستان نے اس دوا کی برآمدات پر پابندی ہٹالی ہے ۔ دوا کے ذریعہ کووڈ۔ 19 کا علاج کیا جاسکتا ہے ۔ امریکہ اور دیگر ممالک نے انسانی بنیادوں پر یہ دوا برآمد کرنے کی درخواست کی تھی ۔ اس ہفتہ کے اوائل میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی درخواست پر ہندوستان نے 35.82 لاکھ گولیاں امریکہ کو روانہ کی ہیں ۔ اس کے ساتھ 9 میٹرک ٹن فارماسیوٹیوکل کی دوائیں بھی دی گئی ہیں ۔ ٹرمپ نے ہندوستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔