واشنگٹن۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستان سے تقریباً ایک ہزار 300 امریکیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ان کا کہنا ہیکہ گذشتہ رات تک 1300 امریکی شہریوں کو واپس لایا گیا ہے جبکہ اس ہفتہ مزید 5 فلائیٹس کے ذریعہ امریکی شہریوں کو واپس لانے کا شیڈول تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانوں میں 7 ہزار شہریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے۔