نئی دہلی : کورونا وائرس کے سبب معمول کی انٹرنیشنل پاسنجر فلائٹس کی معطلی 31اگسٹ تک بڑھادی گئی ہے۔ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سیول ایویشن نے آج کہاکہ بعض منتخب روٹس پر مجاز اتھاریٹی کی جانب سے مخصوص نوعیت کے معاملوں میں معمول کی بین الاقوامی پروازوں کیلئے اجازت دی جاسکتی ہے۔ ہندوستان میں کورونا وباء کے باعث 23 مارچ 2020 ء سے معمول کی انٹرنیشنل پاسنجر سروسیس معطل ہیں۔چند ملکوں کے ساتھ مخصوص پروازوں کیلئے مفاہمت ہے۔