ہندوستان میں جزوی چاند گہن کا نظارہ

,

   

نئی دہلی ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ کی علی الصبح جزوی چاند گہن (جسے ہندی میں اردھ چندرا گرہن کہا جاتا ہے) دیکھا گیا۔ جزوی چاند گہن سمجھا جاتا ہیکہ 2019ء کا آخری گہن ہے جس کا آغاز 1:31 بجے ہوا تھا اور اختتام چہارشنبہ کی علی الصبح ہوا۔ چاند گہن میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا اور یہ اپنے عروج پر تھا جبکہ ایسا معلوم ہوتا تھاکہ چاند کے ایک حصہ کو اس سے کاٹ کر الگ کردیا گیا ہے۔ جزوی چاند گہن اس وقت ہوتا ہے جبکہ چاند کرہ ارض کے عقب سے گزرتا ہے اور اس کا سایہ چاند پر پڑتا ہے جبکہ سورج کرہ ارض اور چاند ایک خط مستقیم میں ہوتے ہیں اور کرہ ارض دیگر دو کے درمیان ہوتی ہے۔