ہندوستان میں کورونا بحران سے ’برانڈ مودی ‘کو دھکہ

   

نئی دہلی : ۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے اپنی ایک حالیہ سرخی میں ہندوستان میں کورونا وائرس کی شدید لہر کو کچھ ان الفاظ میں ظاہر کیا ہے کہ ’مودی نے انڈیا کو لاک ڈاؤن سے نکالا اور پھر کورونا کے بحران میں ڈھکیل دیا۔‘آسٹریلیا کے ایک اخبار نے اس کہانی کو دوبارہ کچھ اس انداز سے شائع کیا ’ناقدین کا کہنا ہے کہ غرور، انتہا سے زیادہ قوم پرستی اور بیوروکریسی کی نااہلی نے مل کر انڈیا میں ایک بحران کو جنم دیا، جہاں ہجوم اور جلسوں کے دلدادہ وزیر اعظم تو مزے میں ہیں مگر عوام کا صحیح معنوں میں دم گھٹ رہا ہے۔‘اگرچہ اس ساری صورتحال میں حکومت تنقید کی زد میں تو ہے ہی مگر ساتھ ساتھ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ وزیر اعظم مودی کی بھی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔