ہندوستان میں 6 سال کے اندر 8 ہزار ای۔ کارس فروخت

   

نئی دہلی ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں گزشتہ 6 سال کے دوران صرف 8 ہزار الیکٹرک کارس فروخت ہوئے ہیں جبکہ ہندوستان میں تقریباً 15 کروڑ ڈرائیور پائے جاتے ہیں ۔ بلومبرگ کی جانب سے تیار کردہ ڈاٹا کے مطابق چین نے دو دن میں اس سے زیادہ کاریں فروخت کی ہیں ۔ لیکن ہندوستان میں عوام الیکٹرک کارس خریدنے کے متحمل دکھائی نہیں دیتے ۔ ماروتی سوزوکی انڈیا کے چیرمین آر سی بھارگوا نے کہا کہ ہندوستان میں الیکٹرک کار خریدنے کیلئے قوت خرید نہیں ہے ۔