نئی دہلی: ہندوستان میں بہت جلد پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ویسے بھی روزانہ تیل او رڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔لیکن ایران سے تیل کی آمد بند ہونے کے سبب اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ مرکزی وزیر خارجہ کے باوثوق ذرائع کے مطابق ہندوستان نے ایران سے تیل خریدنا بند کردیا ہے لیکن اس کا سرکاری طورپر اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے جب ایران پر پابندی عائد کی تھی تو ہندوستان سے بھی کہا تھا کہ وہ پابندی قبول کرے تاہم ہندوستان کی جانب سے فوری کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا تھا۔ شائد لیا بھی گیا تھا تو اس کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ہندوستان کی جانب سے یہ فیصلہ لینے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر او ررکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے صدر جمہوریہ کے خطبہ شکر تحریک کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا کہ اگر آپ کے پاس 56انچ کا سینہ ہے تو وہ امریکہ کے دباؤ میں آئے بغیر ایران سے تیل کی برآمدات جاری رکھیں۔