ہندوستان نے دی پاکستان کو کراری شکست۔ نوجوان کھلاڑی وجے شنکر نے کیا ایک نیا ریکارڈ اپنے نام

,

   

کرکٹ کی تاریخ میں ہندوپاک کا میچ بہت مزیدار ہوتاہے ہے، دنیا بھر کے شائقین بہت شوق سے اس میچ کو دیکھتے ہیں، وہ لوگ بھی دلچسپی سے دیکھتے ہیں جنکا کرکٹ سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔

اس عالمی کرکٹ مقابلہ میں ہندوستان کی کارکردگی شروع سے ہی قابل ستائش رہی ہے البتہ تیسرے میچ میں بارش ہونے کےسبب نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ کھیلا نہیں گیا۔

اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے گیند بازوں نے کافی خراب کاروائی دکھائی، جب کہ اس کے برعکس ہندوستان سلامی بلے بازوں نے پاکستان کے بالروں کی عقل ٹھکانے لگادی۔ روہت شرما نے شاندار انیگ کھیلی اور اپنی کرییر میں ایک اور سنچری کا اضافہ کیا اور کل 140رن بنا کر ٹیم کو 337کا پہاڑ کی طرح اسکور بنانے میں ساتھ دیا۔

جبکہ کے ایل راہل نے 57رن کی شاندار پاری کھیلی۔ کپتان وراٹ کوہلی نے بھی شاندار بلے بازوی کا مظاہرہ کیا اور کل 75 رن بنائے۔ ال راونڈر ہاردک پانڈیاء نے بھی اچھی بلے بازی کی کل 22 رن مارے۔

پاکستان نے ہندوستان کے گیند بازوں کے سامنے بھی اپنے گھٹنے ٹیک دیے۔ بارش کی وجہ سے اوور سمیت رن بھی گھٹا دیے گئے۔ مگر شروع سے ہی انکی کارکردگی خراب رہی محض مجموعی 13رن پر امام الحق داغ مفارقت دے گئے۔۔

پاکستان کل 226رن ہی بنا سکی وجے شنکر، ھاردک پانڈیاء اور کلدیپ یادو نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور اور اپنے کہاتہ میں 2.2 وکٹوں کا اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ شیکھر دھون کے انجورڈ ہونے کے سبب وجے شنکر کو انکی جگہ لے لیا گیا تھا، انہوں نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کردیا، عالمی کپ کے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند میں ہی وکٹ لی، امام الحق کو ایل بی ڈبلیو کرکے پاولین تک پہنچا دیا۔ اس میچ میں نائب کپتان روہت شرما کو انکی بہترین کارکردگی کے سب پلیر اف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔