ہندوستان کا آج کمبوڈیا سے مقابلہ

   

کولکتہ۔ اسٹرائیکر سنیل چھتری کی قیادت میں ہندوستان نے اے ایف سی (ایشین فٹ بال کنفیڈریشن) کے ایشین کپ کے فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش میں کم رینک والے کمبوڈیا کے خلاف ایک بڑی جیت درج کرکے اپنی مہم کا شاندار آغازکیا اور اب کل یہاں پانچویں مرتبہ اس مظاہروں کو دہرانے کی کوشش کریں گے۔ چھتری اس میچ میں اپنا 80 واں گول کرنے کی کوشش کریں گے۔ کرسٹیانو رونالڈو (188 میچوں میں 117 گول) اور لیونل میسی (162 میچوں میں 86 گول) ان سے آگے ہیں۔ ان دونوں سے کسی کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا لیکن چھتری کے پاس اس ٹورنمنٹ میں میسی کے قریب ہونے کا موقع ملے گا۔ہندوستانی ٹیم اس وقت عالمی درجہ بندی میں 106 ویں نمبر پر ہے جبکہ کمبوڈیا اس سے 65 درجے نیچے 171 ویں نمبر پر ہے۔ گروپ ڈی میں ان دو ٹیموں کے علاوہ افغانستان (150) اور ہانگ کانگ (147) شامل ہیں۔ ایسی صورتحال میں چھتری کے پاس گول کرنے کے مواقع ہوں گے۔چھتری اپنے کیریئر کے اختتام پر ہیں اور ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کرنا 37 سالہ کپتان کے لیے خاص ہوگا۔ چین کے دستبردار ہونے کے بعد اگلا ایشیائی کپ 2023 کے آخر یا 2024 میں منعقد ہوگا اور چھتری اسے اپنے شاندار کیریئر کا آخری مرحلہ سمجھ سکتے ہیں۔اپنے 126ویں میچ سے پہلے چھتری نے اپنا ارادہ واضح کیا اور کہا میں کوالیفائی کرنا چاہتا ہوں۔ اس سے پہلے کھیلے گئے تینوں بین الاقوامی دوستانہ میچوں میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔یہی نہیں اس دوران وہ انڈین سوپر لیگ کی ٹیم اے ٹی کے موہن بگان سے 1-2 سے ہار گئے جبکہ انہوں نے آئی لیگ آل اسٹارز ٹیم کو 2-1 سے شکست دی لیکن سنتوش ٹرافی کی رنر اپ بنگال نے انہیں 1-1 سے ڈرا کیا۔ہندوستانی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر اپنا آخری میچ سات ماہ سے زیادہ پہلے جیتا تھا جب اس نے 16 اکتوبر 2021 کوساف چمپئن شپ کے فائنل میں نیپال کو 3-0 سے شکست دی تھی لیکن حالیہ نتائج آئیگو اسٹامک کی کوچنگ والی ٹیم کے لیے انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ چھتری نے اپنے ساتھیوں کو خبردارکیا ہے کہ اگر وہ کمبوڈیا کے خلاف اچھا مظاہرہ نہیں کرتے تو آدھی جنگ یہاں ہار جائیں گے۔ چھتری نے کہا ہم ان کے ساتھ پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ ابھی تک ہم صرف کمبوڈیا کے بارے میں سوچ رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ ویڈیوز دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جب ہم یہ میچ کھیلیں گے تو پھر افغانستان کے بارے میں سوچیں گے۔ بلاشبہ افغانستان بھی مضبوط ہے۔کوچ کو حالیہ دنوں میں سب سے بڑا دھکا رحیم علی کا زخمی ہونا ہے جنہوں نے چھتری کے ساتھ مل کر فرنٹ لائن کو مستحکم کیا۔۔اے ایف سی کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے اے ٹی کے موہن بگان کے فارورڈ لسٹن کولاسو، منویر سنگھ اور اودنتا سنگھ کچھ متبادل پیش کر سکتے ہیں لیکن علی کا گیند پر قابو اور درست پاسنگ کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ چھتری اس سے کیسے نمٹتے ہیں کیونکہ وہ پانچویں ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں۔گروپ ڈی کے پہلے میچ میں شام ساڑھے 4 بجے افغانستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا، جس کے بعد شام 8.30 بجے ہندوستان اورکمبوڈیا کے درمیان میچ ہوگا۔ہندوستان کو دیگر دو مقابلے افغانستان اور ہانگ کانگ سے کھیلنا ہے۔