ہندوستان کا پہلا آٹومیٹیڈ پارکنگ کامپلکس شہر میں آج کھل جائیگا

   

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) ہندوستان کا پہلا پوری طرح آٹومیٹیڈ آلٹرا۔ ماڈرن ملٹی لیول پارکنگ کامپلکس مصروف ترین نامپلی روڈ پر اتوار سے کھل جائے گا جو شہر میں پارکنگ کے دیرینہ مسائل کیلئے ایک حل ہوگا۔ تین بیسمینٹ لیولس اور سات اپرفلورس پر مشتمل یہ 15 فلور کامپلکس جملہ 10 پارکنگ لیولس فراہم کرے گا۔ پانچ اضافی فلورس۔ گراونڈ فلور اور چار اپرفلورس کمرشیل سرگرمیوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں تاکہ اس پراجکٹ کی فینانشیل وائبلیٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کامپلکس میں 250 کارس اور 150 تا 200 ٹووہیلرس کو پارک کیا جاسکتا ہے۔ اس میں 11 ویں فلور پر دو پوری طرح یکوپڈ سنیماتھیٹرس اور شہر کا منظر دیکھنے کی ایک گیلری بھی ہے۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ انچارج وزیر پونم پربھاکر 25 جنوری کو اس کامپلکس کا افتتاح کریں گے جس کے بعد اسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔